مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت عبداللہ بن عباس ؓ کا مذہب یہ ہے کہ بیاج اس صورت میں ہوتا ہے جب...
حدیث حاشیہ:
حضرت عبداللہ بن عباس ؓ کا مذہب یہ ہے کہ بیاج اس صورت میں ہوتا ہے جب ایک طرف ادھار ہو۔
اگر نقد ایک درہم دو درہم کے بدلے میں بیچے تو یہ درست ہے۔
ابن عباس ؓ کی دلیل یہ حدیث ہے:
لا رِبَا إلَّا في النَّسِيئَةِ. حضرت عبداللہ بن عباس ؓ کے اس فتوی پر جب اعتراضات ہوئے تو انہوں نے کہا میں یہ نہیں کہتا کہ اللہ کی کتاب میں میں نے یہ مسئلہ پایا ہے، نہ یہ کہتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔
کیو نکہ میں اس زمانہ میں بچہ تھا اور تم جوان تھے۔
رات دن آپ کی صحبت بابرکت میں رہا کرتے تھے۔
قسطلانی ؒ نے کہا کہ حضرت عبداللہ بن عباس ؓ کے فتوے کے خلاف اب اجماع ہو گیا ہے۔
بعض نے کہا کہ یہ محمول ہے اس پر جب جنس مختلف ہوں۔
جیسے ایک طرف چاندی دوسری طرف سونا، یا ایک طرف گیہوں اور دوسری طرف جوار ہو ایسی حالت میں کمی بیشی درست ہے۔
بعض نے کہ حدیث لا رِبَا إلَّا في النَّسِيئَةِ. منسوخ ہے مگر صرف احتمال سے نسخ ثابت نہیں ہوسکتا۔
صحیح مسلم میں ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ نہیں ہے بیاج اس بیع میں جو ہاتھوں ہاتھ ہو۔
بعض نے یہ بھی کہا ہے کہ حضرت عبداللہ بن عباس ؓ نے اس قول سے رجوع کر لیا تھا۔
امام شوکانی فرماتے ہیں:
و قد روی الحازمي رجوع ابن عباس و استغفارہ عندما سمع عمر بن الخطاب و ابنه عبداللہ یحدثان عن رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم بما یدل علی تحریم ربواالفضل و قال حفظتما من رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم ما لم أحفظ و روی عنه الحازمي أیضاً أنه قال کان ذلك برأي و هذا أبوسعید الخدري یحدثني عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فترکت رأيي إلی حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم الخ یعنی حازمی نے حضرت ابن عباس ؓ کا اس سے رجوع اور استغفار نقل کیا ہے جب انہوں نے حضرت عمر بن خطاب ؓ اور ان کے بیٹے سے اس بیع کی حرمت میں فرمان رسالت سنا تو افسوس کے طور پر کہا کہ آپ لوگوں نے فرمان رسالت یاد رکھا، لیکن افسوس کہ میں یاد نہ رکھ سکا۔
اور بروایت حازمی انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے جو کہا تھا وہ صرف میری رائے تھے، اور میں نے حضرت ابوسعید خدری ؓ سے حدیث نبوی سن کر اپنی رائے کو چھوڑ دیا۔
دیانتداری کا تقاضا بھی یہی ہے کہ جب قرآن وحدیث کے نصوص صریحہ سامنے آجائیں تو کسی بھی رائے اور قیاس کو حجت نہ گردانا جائے اور کتاب و سنت کو مقدم رکھا جائے حتی کہ جلیل القدر ائمہ دین کی آراءبھی نصوص صریحہ کے خلاف نظر آئیں تو نہایت ہی ادب و احترام کے ساتھ آراءکے مقابلہ میں کتاب و سنت کو جگہ دی جائے۔
ائمہ اسلام حضرت امام ابوحنیفہ و اما م شافعی و امام مالک وامام احمد بن حنبل ؒ سب کا یہی ارشاد ہے کہ ہمارے فتاوے کو کتاب و سنت پر پیش کرو، موافق ہوں توقبول کرو۔
اگر خلاف نظر آئیں تو کتاب و سنت کو مقدم رکھو۔
امام الہند حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ؒ نے اپنی جلیل القدر کتاب حجۃ اللہ البالغہ میں ایسے ارشادات ائمہ کو کئی جگہ نقل فرمایا مگر صد افسوس کہ امت کا کثیر طبقہ وہ ہے جو اپنے اپنے حلقہ ارادت میں جمود کا سختی سے شکار ہے اور وہ اپنے اپنے مزعومہ مسلک کے خلاف قرآن مجید کی کسی آیت یا کسی بھی صاف صریح حدیث نبوی کو ماننے کے لیے تیار نہیں۔
حضرت حالی مرحوم نے ایسے ہی لوگوں کے حق میں فرمایا ہے:
سدا اہل تحقیق سے دل میں بل ہے حدیثوں پہ چلنے میں دیں کا خلل ہے فتاووں پہ بالکل مدار عمل ہے ہر اک رائے قرآں کا نعم البدل ہے نہ ایمان باقی نہ اسلام باقی فقط رہ گیا نام اسلام باقی

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2179