مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: مقصد باب یہ ہے کہ غلہ بوقت ضرورت ادھار بھی خریدا جاسکتا ہے۔ اور ضرورت لاحق ہو...
حدیث حاشیہ:
مقصد باب یہ ہے کہ غلہ بوقت ضرورت ادھار بھی خریدا جاسکتا ہے۔
اور ضرورت لاحق ہو تو اس قرض کے سلسلہ میں اپنی کسی بھی چیز کو گروی رکھنا بھی جائز ہے اور یہ بھی ثابت ہوا کہ اس قسم کے دنیاوی معاملات غیر مسلموں سے بھی کئے جاسکتے ہیں۔
خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک یہودی سے غلہ ادھار حاصل فرمایا۔
اور آپ پر خوب واضح تھا کہ یہودیوں کے ہاں ہر قسم کے معاملات ہوتے ہیں۔
ان حالات میں بھی آپ نے ان سے غلہ ادھار لیا اور ان کے اطمینان مزید کے لیے اپنی زرہ مبارک کو اس یہودی کے ہاں گروی رکھ دیا۔
سند میں مذکورہ راوی حضرت اعمش ؒ سلیمان بن مہران کاہلی اسدی ہیں۔
بنوکاہل کے آزاد کردہ ہیں۔
بنوکاہل ایک شاخ بنواسد خزیمہ کی ہے۔
یہ 60ھ میں رے میں پیدا ہوئے اور کسی نے ان کو اٹھا کر کوفہ میں لاکر فروخت کردیا تو بنی کاہل کے کسی بزرگ نے خرید کر ان کو آزاد کر دیا۔
علم حدیث و قرات کے مشہور ائمہ میں سے ہیں اہل کوفہ کی روایات کا زیادہ مدار ان پر ہی ہے۔
148ھ میں وفات پائی۔
رحمة اللہ علیه۔
نیز حضرت اسود بھی مشہور تابعی ہیں جو ابن ہلال محاربی سے مشہور ہیں۔
عمرو بن معاذ اور حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت کرتے ہیں۔
اور ان سے زہری نے روایت کی ہے۔
84ھ میں وفات پائی۔
رحمة اللہ علیه رحمة واسعة۔
آمین۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2200