مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حافظ ؒ فرماتے ہیں: معاملة الکفار جائزة إلا بیع ما یستعین به أهل الحرب علی المسلمین و...
حدیث حاشیہ:
حافظ ؒ فرماتے ہیں:
معاملة الکفار جائزة إلا بیع ما یستعین به أهل الحرب علی المسلمین و اختلف العلماء في مبایعة من غالب ماله الحرام و حجة من رخص فیه قوله صلی اللہ علیه وسلم للمشرك ”أبیعا أم ہبة“ و فیه جواز بیع الکافر و إثبات ملکه علی ما في یدہ و جواز قبول الهدیة منه۔
(فتح)
یعنی کفار سے معاملہ داری کرنا جائز ہے مگر ایسا معاملہ درست نہیں جس سے وہ اہل اسلام کے ساتھ جنگ کرنے میں مدد پاسکیں۔
اور اس حدیث کی رو سے کافر کی بیع کو نافذ ماننا بھی ثابت ہوا۔
اور یہ بھی کہ اپنے مال کا وہ اسلامی قانون میں مالک ہی مانا جائے گا اور اس حدیث سے کافر کا ہدیہ قبول کرنا بھی جائز ثابت ہوا۔
یہ جملہ قانونی امور ہیں جن کے لیے اسلام میں ہر ممکن گنجائش رکھی گئی ہے۔
مسلمان جب کہ ساری دنیا میں آباد ہیں، ان کے بہت سے لین دین کے معاملات غیر مسلموں کے ساتھ ہوتے رہتے ہیں۔
لہٰذا ان سب کو قانونی صورتوں میں بتلایا گیا اور اس سلسلہ میں بہت فراخدلی سے کام لیا گیا ہے جو اسلام کے دین فطرت اور عالمگیر مذہب ہونے کی واضح دلیل ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2216