مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت خباب ؓ نے عاص بن وائل کی مزدوری کی، حالانکہ وہ کافر اور دار الحرب کا...
حدیث حاشیہ:
حضرت خباب ؓ نے عاص بن وائل کی مزدوری کی، حالانکہ وہ کافر اور دار الحرب کا باشندہ تھا۔
اسی سے ترجمۃ الباب ثابت ہوا۔
عاص بن وائل نے حضرت خباب ؓ کی بات سن کر بطور مذاق ایسا کہا۔
اللہ پاک نے اسی کی مذمت میں آیت مذکورہ نازل فرمائی کہ ”اے نبی! تو نے اس کافر کو بھی دیکھا جو ہماری آیتوں کے ساتھ کفر کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میں مرنے کے بعد ضرور مال اور اولاد دیا جاؤں گا“ گویا اس نے اللہ کے یہاں کوئی عہد حاصل کر لیا ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2275