🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ وکالت امام بخاری ؒ نے عورت کے اس قول سے نکالی کہ میں نے اپنی جان...
حدیث حاشیہ:
یہ وکالت امام بخاری ؒ نے عورت کے اس قول سے نکالی کہ میں نے اپنی جان آپ کو بخش دی۔
داؤدی نے کہا حدیث میں وکالت کا ذکر نہیں ہے۔
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہر مومن اور مومنہ کے ولی ہیں بموجب آیت النَّبِيُّ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ الخ اور اسی ولایت کی وجہ سے آپ نے اس عورت کا نکاح کر دیا۔
اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ مہر میں تعلیم قرآن بھی داخل ہوسکتی ہے۔
اگرکچھ اس کے پاس مہر میں پیش کرنے کے لیے نہ ہو۔
حضرت موسیٰ ؑ نے دختر حضرت شعیب ؑ کے مہر میں اپنی جان کو دس سال کے لیے بطور خادم پیش فرمایا تھا۔
جیسا کہ قرآن مجید میں مذکور ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2310