🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علامہ سید بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ
فوائد و مسائل : اتنا واضح رہے کہ جو احادیث حضرات حنفیہ ترک التورک کے متعلق پیش کرتے ہیں...
فوائد و مسائل:
اتنا واضح رہے کہ جو احادیث حضرات حنفیہ ترک التورک کے متعلق پیش کرتے ہیں وہ سب کی سب مبہم ہیں اور مفصل نہیں ہیں اور یہ حدیث بالکل مفصل ہے۔ اس لئے قابل عمل بھی یہی رہی۔

چنانچہ مولانا عبدالحیی لکھنوی تعلیق الممجد میں مفصل اور مبہم دونوں دلیلیں لانے کے بعد بطور فیصلہ اور محاکمہ یوں فرماتے ہیں:
«والانصاف انه لا يوجد حديث يدل صريحاً على استنان الجلوس على الرجل اليسرى فى القعدة الأخيرة» [تعليق الممجد:113]
”انصاف کی بات یہ ہے کہ کوئی حدیث شریف ایسی نہیں پائی جاتی جس سے صراحتہ آخری قعدہ میں بائیں پاؤں پر بیٹھنا (جیسے حنفیہ کہتے ہیں) ثابت ہو اور ابوسعید والی حدیث شریف (جو کہ اوپر ذکر ہوئی) بلکل مفصل ہے تو مبہم کو مفصل پر محمول کیا جائے۔ یعنی ابوحمید والی حدیث پر عمل کیا جائے۔“
اہلحدیث کے امتیازی مسائل 41