مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: امام طحاوی ؒنے زید بن ثابت ؓ سے نکالا۔ انہوں ے کہا، اللہ رافع بن خدیج کو...
حدیث حاشیہ:
امام طحاوی ؒنے زید بن ثابت ؓ سے نکالا۔
انہوں ے کہا، اللہ رافع بن خدیج کو بخشے، میں ان سے زیادہ اس حدیث کو جانتا ہوں۔
ہوا یہ تھا کہ دو انصاری آدمی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لڑتے آئے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تمہارا یہ حال ہے تو کھیتوں کو کرایہ پر مت دیا کرو۔
رافع نے یہ لفظ سن لیا کہ کھیتوں کو کرایہ پر مت دیا کرو۔
حالانکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کرایہ پر دینے کو منع نہیں فرمایا۔
بلکہ آپ نے یہ برا سمجھا کہ اس کے سبب سے لوگوں میں فساد اور جھگڑا پیدا ہو۔
وہاں یہ مفہوم بھی درست ہے کہ اگر کسی کے پاس فالتو زمین بے کار پڑی ہوئی ہے تو بہتر ہے کہ وہ اپنے کسی بھائی کو بطور بخشش دے دے کہ وہ اس زمین سے فائدہ حاصل کرسکے۔
ایسے قانونی حیثیت میں تو بہرحال وہ اس کا مالک ہے۔
اور بٹائی یا کرایہ پر بھی دے سکتا ہے۔
لفظ مخابرہ بٹائی پر کسی کے کھیت کو جوتنے اور بونے کو کہتے ہیں۔
جب کہ بیج بھی کام کرنے والے ہی کا ہو۔
عام اصطلاح میں اسے بٹائی کہا جاتا ہے۔
خبرہ حصہ کو بھی کہتے ہیں۔
اسی سے مخابرہ نکلا ہے۔
بعض نے کہا کہ یہ لفظ خیبر سے ماخود ہے۔
کیوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر والوں سے یہی معاملہ کیا تھا کہ آدھی پیداوار وہ لے لیں آدھی آپ کو دیں۔
بعض نے کہا کہ یہ لفظ خبار سے نکلا ہے جس کے معنی نرم زمین کے ہیں۔
کہا گیا ہے کہ فدفعنا في خبار من الأرض یعنی ہم نرم زمین میں پھینک دیئے گئے۔
نووی ؒنے کہا کہ مخابرہ اور مزارعہ میں یہ فرق ہے کہ مخابرہ میں تخم عامل کا ہوتا ہے نہ کہ مالک زمین کا۔
اور مزارعہ میں تخم مالک زمین کا ہوتا ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2330