🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: بعض روایتوں میں لفظ ''علی الربع'' کی جگہ علی الربیع آیا ہے۔ اربعاء اسی کی جمع ہے۔...
حدیث حاشیہ:
بعض روایتوں میں لفظ ''علی الربع'' کی جگہ علی الربیع آیا ہے۔
اربعاء اسی کی جمع ہے۔
ربیع نالی کو کہتے ہیں اور بعض روایتوں میں علی الربع ہے۔
جیسا کہ یہاں مذکور ہے۔
یعنی چوتھائی پیداوار پر، لیکن حافظ نے کہا صحیح ''علی الربيع'' ہے اور مطلب یہ ہے کہ وہ زمین کا کرایہ یہ ٹھہراتے کہ نالیوں پر جو پیداوار ہو وہ تو زمین والا لے گا اور باقی پیداوار محنت کرنے والے کی ہوگی۔
اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایسا نہ کرو۔
یا تو خود کھیتی کرو، یا کراؤ یا اسے خالی پڑا رہنے دو۔
یا کاشت کے لیے اپنے کسی مسلمان بھائی کو بخش دو۔
زمین کا کوئی خاص قطعہ کھیت والا اپنے لیے مخصوص کر لے ایسا کرنے سے منع فرمایا کیوں کہ اس میں کاشتکار کے لیے نقصان کا احتمال ہے۔
بلکہ ایک طرح سے کھیت والے کے لیے بھی، کیوں کہ ممکن ہے اس خاص ٹکڑے سے دوسرے ٹکڑوں میں پیداوار بہتر ہو۔
پس نصف یا تہائی چوتھائی بٹائی پر اجازت دی گئی اور یہی طریقہ آج تک ہر جگہ مروج ہے۔
بصورت نقد روپیہ وغیرہ محصول لے کر زمین کاشتکار کو دے دینا، یہ طریقہ بھی اسلام نے جائز رکھا۔
آگے آنے والی احادیث میں یہ جملہ تفصیلات مذکور ہو رہی ہیں۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2339