🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: قانون الگ ہے اور ایثار الگ۔ حضرت رافع بن خدیج ؓ نے قانون نہیں بلکہ احسان اور...
حدیث حاشیہ:
قانون الگ ہے اور ایثار الگ۔
حضرت رافع بن خدیج ؓ نے قانون نہیں بلکہ احسان اور ایثار کے طریقہ کو بتلایا ہے اس کے برخلاف حضرت عبداللہ بن عمر ؓ جواز اور عدم جواز کی صورت بیان فرما رہے ہیں۔
جس کا مقصد یہ کہ مدینہ میں جو یہ طریقہ رائج تھا کہ نہر کے قریب کی پیداوار زمین کا مالک لے لیتا اس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا مطلق بٹائی سے منع نہیں فرمایا۔
یہ الگ بات ہے کہ کوئی شخص اپنی زمین بطور ہمدردی کاشت کے لیے اپنے کسی بھائی کو دے دے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرز عمل کی بڑے شاندار لفظوں میں رغبت دلائی ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2344