🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: صحابہ کرام کا اپنے باغوں کی مینڈوں پر چقندر لگانا مذکور ہے۔ اسی سے باب کا مضمون...
حدیث حاشیہ:
صحابہ کرام کا اپنے باغوں کی مینڈوں پر چقندر لگانا مذکور ہے۔
اسی سے باب کا مضمون ثابت ہوا نیز اس بوڑھی اماں کا جذبہ خدمت قابل رشک ثابت ہوا۔
جو اصحاب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ضیافت کے لیے اتنا اہتمام کرتی اور ہر جمعہ کو اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ہاں مدعو فرماتی تھی۔
چقندر اورجو، ہر دو کا مخلوط دلیہ جو تیار ہوتا اس کی لذت اور لطافت کا کیا کہنا۔
بہرحال حدیث سے بہت سے مسائل کا استنباط ہوتا ہے۔
یہ بھی کہ جمعہ کے دن مسنون ہے کہ دوپہر کا کھانا اور قیلولہ جمعہ کی نماز کے بعد کیا جائے۔
خواتین کا بوقت ضرورت اپنے کھیتوں پر جانا بھی ثابت ہوا۔
مگر پردہ شرعی ضروری ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2349