الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
740۔ اردو حاشیہ : اس حدیث میں بھی سجدوں کے رفع الیدین کا اثبات ہے۔ ابوبکر المنذری، ابوعلی الطبری...
740۔ اردو حاشیہ:
اس حدیث میں بھی سجدوں کے رفع الیدین کا اثبات ہے۔ ابوبکر المنذری، ابوعلی الطبری اور بعض اہل حدیث اس کے قائل ہیں، لیکن یہ حدیث نضر بن کثیر سعدی کی بنا پر ضعیف ہے۔ حافظ ابواحمد نیشاپوری نے کہا: یہ حدیث ابن طاؤس کی منکر روایات میں سے ہے۔ ابوحاتم نے کہا ہے: اس میں نظر (اعتراض) ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا: ان کے پاس منکر روایات بھی ہیں۔ ابن حبان کہتے ہیں کہ یہ ثقات سے موضوعات روایت کرتا ہے اس سے حجت لینا کسی بھی صورت میں جائز نہیں مگر علامہ شوکانی نے کہا ہے کہ سجدوں کے رفع الیدین کی نفی ہی صحیح طور پر ثابت ہے تاآنکہ کوئی صحیح ترین دلیل مل جائے۔ [ملخص از عون المعبود] «والله اعلم»

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 740