مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یعنی اس کے بال بچوں کی پرورش کرنا ہمارے ذمہ ہے۔ یعنی بیت المال میں سے یہ...
حدیث حاشیہ:
یعنی اس کے بال بچوں کی پرورش کرنا ہمارے ذمہ ہے۔
یعنی بیت المال میں سے یہ خرچہ دیا جائے گا۔
سبحان اللہ! اس سے زیادہ شفقت اور عنایت کیا ہوگی۔
جو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی امت سے تھی۔
باپ بھی بیٹے پر اتنا مہربان نہیں ہوتا جتنے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مسلمانوں پر مہربانی تھی۔
یہی وجہ تھی کہ مسلمان سب برابر کے شریک تھے اور بیت المال یعنی خزانہ ملک سارے مسلمانوں کا حصہ تھا۔
یہ نہیں کہ وہ بادشاہ کا ذاتی سمجھا جائے کہ جس طرح چاہئے، اپنی خواہشوں میں اس کو اڑائے اور مسلمان فاقے مرتے رہیں۔
جیسے ہمارے زمانے میں عموماً مسلمان رئیسوں اور نوابوں کا حال ہے اللہ ان کو ہدایت کرے۔
﴿النَّبِيُّ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ﴾ (الأحزاب: 6)
یعنی جتنا ہر مومن خود اپنی جان پر آپ مہربان ہوتا ہے اس سے زیادہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس پر مہربان ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ آدمی گناہ اور کفر کرکے اپنے تئیں ہلاکت ابدی میں ڈالنا چاہتا ہے۔
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس کو بچانا چاہتے ہیں۔
اور فلاح ابدی کی طرف لے جانا۔
اس لیے آپ ہر مومن پر خود اس کے نفس سے بھی زیادہ مہربان ہیں۔
اس میں یہ بھی اشارہ ہے کہ جو نادار غریب مسلمان بحالت قرض انتقال کر جائیں، بات المال سے ان کے قرض کی ادائیگی کی جائے گی۔
بیت المال سے وہ خزانہ مراد ہے جو اسلامی خلافت کی تحویل میں ہوتا ہے۔
جن میں اموال غنائم، اموال زکوٰۃ اور دیگر قسم کی اسلامی آمدنیاں جمع ہوتی ہیں۔
اس بیت المال کا ایک مصرف نادار غریب مساکین کے قرضوں کی ادائیگی بھی ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2399