مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: علامہ قسطلانی ؒ فرماتے ہیں کہ وہ مقتولہ لڑکی انصار سے تھی۔ و عند الطحاوي عدا یهودي...
حدیث حاشیہ:
علامہ قسطلانی ؒ فرماتے ہیں کہ وہ مقتولہ لڑکی انصار سے تھی۔
و عند الطحاوي عدا یهودي في عهد رسول اللہ صلی اللہ علیه علی جاریة فأخذ أوضاخا کانت علیها و رضح رأسها و الأوضاخ نوع من الحلي یعمل من الفضة و لمسلم فرضح رأسها بین حجرین و للترمذي خرجت جاریة علیها أوضاح فأخذها یهودي فرضح رأسها و أخذا ما علیها من الحلي قال فأدرکت و بها رمق فأتي بها النبي صلی اللہ علیه وسلم قیل الحدیث۔
یعنی زمانہ رسالت میں ایک یہودی ڈاکو نے ایک لڑکی پر حملہ کیا، جو چاندی کے کڑے پہنے ہوئے تھی۔
یہودی نے اس بچی کا سر دو پتھروں کے درمیان رکھ کر کچل دیا اور کڑے اس کے بدن سے اتار لیے چنانچہ وہ بچی اس حال میں کہ اس میں جان باقی تھی، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لائی گئی اور اس نے اس یہودی کا یہ ڈاکہ ظاہر کر دیا۔
اس کی سزا میں یہودی کا بھی سر دو پتھروں کے درمیان کچل کر اس کو ہلاک کیا گیا۔
احتج بہ المالکیة و الشافعیة و الحنابلة و الجمهور علی أن من قتل بشيئ یقتل بمثله (قسطلانی)
یعنی مالکیہ اور شافعیہ اور حنابلہ اور جمہور نے اس سے دلیل پکڑی ہے کہ جو شخص کسی چیز سے کسی کو قتل کرے گا اسی کے مثل سے اس کو بھی قتل کیا جائے گا۔
قصاص کا تقاضا بھی یہی ہے۔
مگر حضرت امام ابوحنیفہ ؒ کی رائے اس کے خلاف ہے۔
وہ مماثلت کے قائل نہیں ہیں اور یہاں جو مذکور ہے اسے محض سیاسی اور تعزیری حیثیت دیتے ہیں۔
قانونی حیثیت سے اسے تسلیم نہیں کرتے مگر آپ کا یہ خیال حدیث کے خلاف ہونے کی وجہ سے قابل قبول نہیں ہے۔
حضرت امام ؒ نے خود فرما دیا ہے إذا صح الحدیث فهو مذھب یعنی جب صحیح حدیث مل جائے تو وہی میرا مذہب ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2413