🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت سعد ؓ اپنے کافر بھائی کی طرف سے وصی تھے۔ اس لیے انہوں نے اس کی...
حدیث حاشیہ:
حضرت سعد ؓ اپنے کافر بھائی کی طرف سے وصی تھے۔
اس لیے انہوں نے اس کی طرف سے دعویٰ کیا۔
جس میں کچھ اصلیت تھی۔
مگر قانون کی رو سے وہ دعویٰ صحیح نہ تھا۔
کیوں کہ اسلامی قانون یہ ہے الولدُ لِلفِراشِ و لِلعَاهِرِ الحجرُ۔
اس لیے آپ نے ان کا دعویٰ خارج کر دیا۔
مگر اتقوا الشبهات کے تحت حضرت سودہ ؓ کو اس لڑکے سے پردہ کرنے کا حکم فرمادیا۔
بعض دفعہ حاکم کے سامنے کچھ ایسے حقائق آجاتے ہیں کہ ان کو جملہ دلائل سے بالا ہو کر اپنی صوابدید پر فیصلہ کرنا ناگزیر ہوجاتا ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2421