🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: لفظ حدیث فلزمه سے ترجمہ باب نکلا کہ حضرت کعب ؓ اپنا قرض وصول کرنے کے لیے...
حدیث حاشیہ:
لفظ حدیث فلزمه سے ترجمہ باب نکلا کہ حضرت کعب ؓ اپنا قرض وصول کرنے کے لیے عبداللہ ؓ کے پیچھے چمٹے اور کہا کہ جب تک میرا قرض ادا نہ کر دے گا میں تیرا پیچھا نہ چھوڑوں گا، اور جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو دیکھا اور اس طرح چمٹنے سے منع نہیں فرمایا تو اس سے چمٹنے کا جواز نکلا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آدھا قرض معاف کرنے کی سفارش فرمائی، اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ مقروض اگر تنگ دست ہے تو قرض خواہ کو چاہے کہ کچھ معاف کردے، نیک کام کے لیے سفارش کرنا بھی ثابت ہوا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2424