🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: فإن جاء صاحبها یعنی اگر اس کا مالک آجائے تو اس کے حوالے کر دے۔ جیسے ا...
حدیث حاشیہ:
فإن جاء صاحبها یعنی اگر اس کا مالک آجائے تو اس کے حوالے کر دے۔
جیسے ا مام احمد اور ترمذی اور نسائی کی ایک روایت میں اس کی صراحت ہے کہ اگر کوئی ایسا شخص آئے جو اس کی گنتی اور تھیلی اور سر بندھن کو ٹھیک ٹھیک بتلا دے تو اس کو دے دے۔
معلوم ہوا کہ صحیح طور پر اسے پہچان لینے والے کو وہ مال دے دینا چاہئے۔
گواہ شاہد کی کوئی خاص ضرورت نہیں۔
اس روایت میں دو سال تک بتلانے کا ذکر ہے۔
اور آگے والی احادیث میں صرف ایک سال تک کا بیان ہوا ہے۔
اور تمام علماءنے اب اسی کو اختیار کیا ہے اور دو سال والی روایت کے حکم کو ورع اور احتیاط پر محمول کیا۔
یوں محتاط حضرات اگر ساری عمر بھی اسے اپنے استعمال میں نہ لائیں اور آخر میں چل کر بطور صدقہ خیرات دے کر اسے ختم کر دیں تو اسے نور علی نور ہی کہنا مناسب ہوگا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2429