مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: نبی کریم ﷺ مدینہ کے ایک بلند مکان پر چڑھے اسی سے ترجمہ باب نکلا بشرطیکہ محلے...
حدیث حاشیہ:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کے ایک بلند مکان پر چڑھے اسی سے ترجمہ باب نکلا بشرطیکہ محلے والوں کی بے پردگی نہ ہو۔
اس حدیث میں یہ اشارہ ہے کہ مدینہ میں بڑے بڑے فتنے اور فساد ہونے والے ہیں۔
جو بعد کے آنے والے زمانوں میں خصوصا عہد یزید میں رونما ہوئے کہ مدینہ خراب اور برباد ہوا۔
مدینہ کے بہت لوگ مارے گئے، کئی دنوں تک حرم نبوی میں نماز بند رہی۔
پھر اللہ کا فضل ہوا کہ وہ دور ختم ہوا۔
خاص طو رپر آج کل عہد سعودی میں مدینہ منورہ امن و امان کا گہوارہ بنا ہوا ہے۔
ہر ہر قسم کی سہولتیں میسر ہیں۔
مدینہ تجارت اور روزگاروں کی منڈی بنتا جارہا ہے۔
اللہ پاک اس حکومت کو قائم دائم رکھے، آمین۔
اور مدینہ منورہ کو مزید در مزید ترقی اور رونق عطا کرے۔
راقم الحروف نے اپنی عمر عزیز کے آخر حصہ1390ھ میں مدینہ شریف کو جس ترقی اور رونق پرپایا ہے وہ ہمیشہ یاد رکھنے کے قابل ہے۔
اللہ پاک اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ شہر ایک دفعہ اور دکھلائے آمین۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2467