🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ نہایت صحیح اور متصل حدیث ہے اور اس کے راوی سب ثقہ اور امام ہیں۔ ا...
حدیث حاشیہ:
یہ نہایت صحیح اور متصل حدیث ہے اور اس کے راوی سب ثقہ اور امام ہیں۔
ا س میں صاف لفظوں میں یہ مذکور ہے کہ قیامت کے قریب حضرت عیسیٰ ؑ دنیا میں نازل ہوں گے۔
اس سے صاف معلوم ہوا کہ حضرت عیسیٰ ؑ آسمان پر زندہ موجود ہیں اور حق تعالی ٰنے ان کو زندہ آسمان کی طر ف اٹھا لیا ہے جیسا کہ قرآن مجید میں مذکور ہے۔
صلیب اور تثلیت نصرانیوں کی مذہبی علامت ہے۔
حضرت عیسیٰ ؑ آخر زمانہ میں آسمان سے دنیا میں آکر دین محمدی پر عمل کریں گے اور غیر اسلامی نشانات کو ختم کر ڈالیں گے۔
اس باب کو منعقد کرنے اور اس حدیث کو یہاں لانے سے حضرت امام بخاری ؒ کی غرض یہ ہے کہ اگر کوئی صلیب کو توڑ ڈالے یا سور کو مار ڈالے تو اس پر ضمان نہ ہوگا۔
قسطلانی ؒنے کہا کہ یہ جب ہے کہ وہ حربیوں کا مال ہو، اگر ذمی کا مال ہو جس نے اپنی شرائط سے انحراف نہ کیا ہو اور عہد پر قائم ہو تو ایسا کرنا درست نہیں ہے کیوں کہ ذمیوں کے مذہبی حقوق اسلام نے قائم رکھے ہیں اور ان کے مال و جان اور مذہب کی حفاظت کے لیے پوری گارنٹی دی ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2476