🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: آنحضرت ﷺ نے جہاں مالکوں کو اپنے لونڈی غلاموں کے ساتھ احسان و سلوک کرنے کی ہدایت...
حدیث حاشیہ:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاں مالکوں کو اپنے لونڈی غلاموں کے ساتھ احسان و سلوک کرنے کی ہدایت فرمائی وہاں لونڈی غلاموں کو بھی احسن طریق پر سمجھایا کہ وہ اسلامی فرائض کی ادائیگی کے بعد اپنا اہم فریضہ اپنے مالکوں کی خیرخواہی ان کو نفع رسانی سمجھیں۔
مالک اور آقا کے بھی حقوق ہیں۔
ان کے ساتھ وفاداری کے ساتھ زندگی گزاریں۔
ان کے لیے ضرر رسانی کا کبھی تصور بھی نہ کریں۔
وہ ایسا کریں گے تو ان کو دوگنا ثواب ملے گا۔
فرائض اسلامی کی ادائیگی کا ثواب اور اپنے مالک کی خدمت کا ثواب، اسی دوگنے ثواب کا تصور تھا جس پر حضرت ابوہریرہ ؓ نے وہ تمنا ظاہر فرمائی جو اگلی روایت میں مذکورہ ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2546