🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یعنی اس کا کھانا اب ہمارے لیے جائز ہے۔ کیوں کہ مسئلہ یہ ہے کہ صدقہ زکوٰۃ...
حدیث حاشیہ:
یعنی اس کا کھانا اب ہمارے لیے جائز ہے۔
کیوں کہ مسئلہ یہ ہے کہ صدقہ زکوٰۃ وغیرہ جب کسی مستحق شخص کو دے دیا جائے تو وہ اب جس طرح چاہے اسے استعمال کرسکتا ہے۔
وہ چاہے کسی امیر غریب کو کھلا بھی سکتا ہے۔
بطور تحفہ بھی دے سکتا ہے۔
اب وہ اس کا ذاتی مال ہوگیا، وہ اس کا مالک بن گیا۔
اس کو خرچ کرنے میں اتنی ہی آزادی ہے جتنی کہ مالک کو ہوتی ہے۔
غریب آدمی کی دلجوئی کے لیے اسکا ہدیہ قبول کرلینا اور بھی موجب ثواب ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2579