🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
756۔ اردو حاشیہ : یہ حدیث ضعیف ہے۔ ◈ علامہ شوکانی رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ اس کی...
756۔ اردو حاشیہ:
یہ حدیث ضعیف ہے۔
◈ علامہ شوکانی رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ اس کی سند میں عبدالرحمن بن اسحاق کوفی ہے اور امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اسے ضعیف کہتے ہیں۔
◈ امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”اس میں نظر ہے۔“ (یعنی کمزور راوی ہے۔)
◈امام نووی رحمہ اللہ نے لکھا ہے: ”یہ روایت بالاتفاق ضعیف ہے۔“ اور اس سے بعد والی میں حضرت علی رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ انہوں نے ناف سے اوپر ہاتھ رکھے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 756