مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: عطارد بن حاجب بن زرارہ بن عدس بنی تمیم کا بھیجا ہوا ایک شخص تھا۔ پہلا جوڑا...
حدیث حاشیہ:
عطارد بن حاجب بن زرارہ بن عدس بنی تمیم کا بھیجا ہوا ایک شخص تھا۔
پہلا جوڑا جس کے خریدنے کی حضرت عمر ؓ نے رائے دی تھی، وہی لایا تھا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشمی حلے کا ہدیہ حضرت عمر ؓ کو پیش فرمایا جس کا خود استعمال کرنا حضرت عمر ؓ کے لیے جائز نہ تھا۔
تفصیل معلوم کرنے کے بعد حضرت عمر ؓ نے وہ حلہ اپنے ایک غیرمسلم سگے بھائی کو دے دیا۔
اسی سے ترجمۃ الباب ثابت ہوا اور یہ بھی کہ اپنے عزیز اگر غیرمسلم یا بد دین ہیں تب بھی ان کے ساتھ ہر ممکن حسن سلوک کرنا چاہئے کیوں کہ یہ انسانیت کا تقاضا ہے۔
اور مقام انسانیت بہر حال ارفع و اعلیٰ ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2612