مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: دریا کی طرح تیز اور بے تکان جاتا ہے۔ دوسری روایت میں ہے۔ آپ ننگی پیٹھ پر...
حدیث حاشیہ:
دریا کی طرح تیز اور بے تکان جاتا ہے۔
دوسری روایت میں ہے۔
آپ ننگی پیٹھ پر سوار ہوئے۔
آپ کے گلے میں تلوار پڑی تھی۔
آپ اکیلے اسی طرف تشریف لے گئے جدھر سے مدینہ والوں نے آواز سنی تھی۔
سبحان اللہ! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شجاعت اس واقعہ سے معلوم ہوتی ہے کہ اکیلے تنہا دشمن کی خبر لینے کو تشریف لے گئے۔
سخاوت ایسی کہ کسی مانگنے والے کا سوال رد نہ کرتے۔
شرم اور حیا اور مروت ایسی کہ کنواری لڑکی سے بھی زیادہ۔
عفت ایسی کہ کبھی بدکاری کے پاس تک نہ پھٹکے، حسن اور جمال ایسا کہ سارے عرب میں کوئی آپ کا نظیر نہ تھا۔
نفاست اور نظافت ایسی کہ جدھر سے نکل جاتے، درودیوار معطر ہوجاتے۔
حسن خلق ایسا کہ دس برس تک حضرت انس ؓ خدمت میں رہے کبھی ان کو جھڑکا تک نہیں۔
عدل اور انصاف ایسا کہ اپنے سگے چچا کی بھی کوئی رعایت نہ کی۔
فرمایا اگر فاطمہ ؓ بھی چوری کرے تو میں اس کا بھی ہاتھ کٹواڈالوں، عبادت اور ریاضت ایسی کہ نماز پڑھتے پڑھتے پاؤںمیں ورم آگیا۔
بے طمعی ایسی کہ لاکھ روپے آئے، سب مسجد نبوی میں ڈلوادئیے اور اسی وقت بٹوادئیے۔
صبر وقناعت ایسی کہ دو دو مہینے تک چولہا گرم نہ ہوتا۔
جو کی سوکھی روٹی اور کھجور پر اکتفاءکرتے۔
کبھی دو دو تین تین فاقے ہوتے۔
ننگے بوریے پر لیٹتے۔
بدن پر نشان پڑجاتا مگر اللہ کے شکر گزار اور خوش و خرم رہتے۔
حرف شکایت زبان پر نہ لاتے۔
کیا ان سب امور کے بعد کوئی احمق سے احمق بھی آپ کی نبوت اور پیغمبری میں شک کرسکتا ہے؟ صلی اللہ علیه وعلی آله و أصحابه وسلم۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2627