مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یعنی بجائے من حائطه کے اس روایت میں من خالصه ہے۔ امام مسلم ؒ کی روایت میں...
حدیث حاشیہ:
یعنی بجائے من حائطه کے اس روایت میں من خالصه ہے۔
امام مسلم ؒ کی روایت میں یوں ہے کہ ایک شخص اپنی زمین میں سے چند کھجور کے درخت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا کرتا تھا۔
جب بنوقريظہ اور بنو نضیر کی جائیدادیں آپ کو ملیں تو آپ نے اس شخص کے درخت پھیر دئیے۔
انس ؓ نے کہا میرے عزیزوں نے مجھ سے کہا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا اور جو درخت ہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دئیے تھے وہ سب کے سب یا ان میں سے کچھ واپس مانگ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ درخت ام ایمن اپنی آیا کو دے دئیے تھے۔
میں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ نے وہ درخت مجھ کو دے دئیے۔
ام ایمن آئیں اورمیرے گلے پڑ گئیں، کہنے لگیں وہ درخت تو میں تجھ کو کبھی نہیں دوں گی۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کو سمجھانے لگے۔
ام ایمن تو ان کے بدلے اتنے درخت لے لے۔
وہ کہتی رہیں میں ہرگز نہ لوں گی قسم اس خدا کی جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔
یہاں تک کہ آپ نے دس گنے درخت ان کے بدل دینا قبول کئے (وحیدي)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2630