مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: مجتہد مطلق حضرت امام بخاری ؒ یہ طویل حدیث مذکورہ عنوان کے تحت اس لیے لائے ہیں...
حدیث حاشیہ:
مجتہد مطلق حضرت امام بخاری ؒ یہ طویل حدیث مذکورہ عنوان کے تحت اس لیے لائے ہیں کہ اس میں بریرہ ؓ کی گواہی کا ذکر ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے حضرت عائشہ ؓ کے متعلق پوچھا اور انہوں نے آپ کے خصائل و اخلاق پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اسی طرح حدیث میں حضرت زینب ؓ کی گواہی کا بھی ذکر ہے۔
واقعہ افک اسلامی تاریخ کا ایک اہم ترین واقعہ ہے۔
محدثین کرام نے اس سے بہت سے مسائل کا استخراج کیا ہے۔
خود حضرت امام بخاری ؒ اس حدیث کوکئی جگہ لائے ہیں۔
اور مختلف مسائل اس سے نکالتے ہیں۔
واقعہ کی تفصیلات خود حدیث میں موجود ہیں۔
شروع میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے سخت رنج پہنچا کہ آپ کی شان نبوت پر ایک دھبہ لگ رہا تھا۔
مگر تحقیق حق کے بعد آپ نے عبداللہ بن ابی منافق کو اس الزام میں سنگین سزا دینی چاہی کیوں کہ اس الزام کا تراشنے والا اور اس کو ہوا دینے والا وہی بدبخت تھا۔
حضرت عائشہ ؓ نے جب اس الزام کا ذکر سنا تو روتے روتے ان کا برا حال ہوگیا بلکہ بخار بھی چڑھ آیا۔
آپ کی والدہ ماجدہ حضرت ام رومان نے آپ کو بہت سمجھایا بجھایا۔
مگر آپ کے رنج میں اضافہ ہی ہورہا تھا۔
آپ کا کھانا پینا، سونا سب ختم ہورہا تھا۔
آخر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ذاتی اطمینان کے لیے اسامہ بن زید ؓ سے مشورہ لیا تو انہوں نے حضرت عائشہ ؓ کی برات پر شہادت دی، حضرت علی ؓ کے مشورہ کے مطابق آپ نے حضرت بریرہ ؓ سے معلوم کیا تو، تو انہوں نے صاف صاف آپ کی معصومیت پر گواہی دی اور حضرت عائشہ ؓ کی برات میں سورۃ نور نازل ہوئی جس میں اللہ تعالیٰ نے اسے بہتان عظیم قرار دیا۔
سبحان اللہ! حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کے فضل و شرف کا کیا ٹھکانا کہ آپ کی شان میں قرآن نازل ہوا، جو قیامت تک پڑھا جایا کرے گا۔
آپ کے فضائل بے شمار ہیں۔
اللہ نے آپ کو اپنے محبوب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات میں شرف خاص سے نوازا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کی گود میں آپ کے گھر میں انتقال فرمایا، پھر وہی گھر قیامت تک کے لیے اللہ کے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آرام گاہ میں تبدیل ہوگیا۔
(صلی اللہ علیه وسلم)
حافظ صاحب ؒ فرماتے ہیں:
وَالْغَرَضُ مِنْهُ هُنَا سُؤَالُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَرِيرَةَ عَنْ حَالِ عَائِشَةَ وَجَوَابُهَا بِبَرَاءَتِهَا وَاعْتِمَادُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَوْلِهَا حَتَّى خَطَبَ فَاسْتَعْذَرَ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ وَكَذَلِكَ سُؤَالُهُ مِنْ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ عَنْ حَالِ عَائِشَةَ وَجَوَابُهَا بِبَرَاءَتِهَا أَيْضًا وَقَوْلُ عَائِشَةَ فِي حَقِّ زَيْنَبَ هِيَ الَّتِي كَانَتْ تُسَامِينِي فَعَصَمَهَا اللَّهُ بِالْوَرَعِ فَفِي مَجْمُوعِ ذَلِكَ مُرَادُ التَّرْجَمَةِ۔
(فتح)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حضرت عائشہ کے متعلق بریرہ ؓ سے پوچھنا اور ان کا حضرت عائشہ ؓ کی پاکیزگی کے متعلق بیان دینا اور ان کے بیان پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اعتماد کرلینا، یہی مقصود باب ہے۔
یہاں تک کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ بن ابی کے بارے میں خطبہ دیا اور اس کے متعلق مسلمانوں سے اپیل فرمائی۔
ایسا ہی حضرت زینب ؓ سے حضرت عائشہ ؓ کے متعلق پوچھنا اور ان کا حضرت عائشہ ؓ کی برات میں جواب دینا جس کے متعلق حضرت عائشہ نے فرمایا کہ وہ بھی میری سوکن تھی، مگر اللہ پاک نے اس کی پرہیز گاری کی وجہ سے ان کو غلط بیانی سے بچایا، اسی سے ترجمۃ الباب کا اثبات ہوا۔
حضرت سعد بن عبادہ ؓ کی خفگی محض اس غلط فہمی پر تھی کہ سعد بن معاذ ؓ قبیلہ اوس سے پرانی عداوت کی بنا پر ایسا کہہ رہے ہیں۔
حضرت عائشہ ؓ کا مقصد یہی ہے کہ حضرت سعد بن عبادہ ؓ نہایت صالح آدمی تھے مگر غلط فہمی نے ان کی حمیت کو جگادیا تھا۔
(رضي اللہ عنهم أجمعین)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2661