🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: صلح نامہ میں صرف محمد بن عبداللہ لکھاگیا۔ اسی سے ترجمۃ الباب ثابت ہوا۔ اس سے یہ...
حدیث حاشیہ:
صلح نامہ میں صرف محمد بن عبداللہ لکھاگیا۔
اسی سے ترجمۃ الباب ثابت ہوا۔
اس سے یہ ظاہر ہوا کہ کسی موقع پر اگر مخالفین کوئی نامناسب مطالبہ کریں جو ضد کی حد تک پہنچ جائے تو مجبوراً اسے تسلیم کرنا پڑے گا۔
آج جب کہ اہل اسلام اقلیت میں ہیں اور معاندین اسلام کی اکثریت ہے تو مجبوراً مسلمانوں کے سامنے ایسے بہت سے مسائل ہیں جن کو بادل ناخواستہ تسلیم کرنے ہی میں سلامتی ہے۔
ایسے امور کے لیے امید ہے کہ عنداللہ مؤاخذہ نہ ہوگا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مستقبل میں اسلام کی فتح مبین دیکھ رہے تھے۔
اسی لیے حدیبیہ کے موقع پر مصلحتاً آپ نے مشرکین کی کئی ایک نامناسب باتوں کو تسلیم کرلیا اور آئندہ خود مشرکین مکہ ہی کو ان کی غلط شرائط کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔
سچ ہے الحق یعلوولا یعلیٰ علیه
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2698