🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
770۔ اردو حاشیہ : رکوع سے اٹھ کر مذکورہ دعا کر پڑھنا مستحب ہے۔ مگر تمام ہی مقتدی اونچی...
770۔ اردو حاشیہ:
رکوع سے اٹھ کر مذکورہ دعا کر پڑھنا مستحب ہے۔
مگر تمام ہی مقتدی اونچی آواز سے پکار کر پڑھیں، صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین سے اس کا ثبوت نہیں ملتا۔ اس لئے تمام مقتدیوں کے لئے ان کلمات کو بہ آواز بلند کہنے کا پابند کرنا صحیح نہیں، نہ اس حدیث سے اس کا اثبات ہی ہوتا ہے، اس سے صرف ان کلمات کی فضیلت اور اسے اس موقع پر پڑھنے کا اثبات ہوتا ہے نہ کہ تمام مقتدیوں کا اونچی آواز سے پڑھنے کا نیز دیکھئے سنن ابی داود حدیث۔ [773]
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 770