مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: سو بکریاں اور ایک لونڈی اس کی طرف سے فدیہ دے کر اس کو چھڑالیا، ترجمہ باب...
حدیث حاشیہ:
سو بکریاں اور ایک لونڈی اس کی طرف سے فدیہ دے کر اس کو چھڑالیا، ترجمہ باب یہیں سے نکلتا ہے کیوں کہ اس نے زنا کی حد کے بدلے یہ شرط کی سوبکریاں اور ایک لونڈی اس کی طرف سے دوں گا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو باطل اور لغو قرار دیا۔
حدود اللہ کے حقوق میں سے ہیں۔
جوبندوں کی باہمی صلح سے ٹالی نہیں جاسکتی۔
جب بھی کوئی ایسا جرم ثابت ہوگا حد ضرور جاری کی جائے گی۔
البتہ جو سزائیں انسانی حقوق کی وجہ سے دی جاتی ہیں ان میں باہمی صلح کی صورتیں نکالی جاسکتی ہیں۔
زانیہ عورت کے لیے چار گواہوں کا ہونا ضروری ہے جو چشم دید بیان دیں، یا عورت و مرد خود اقرار کرلیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ حدود کا قائم کرنا اسلامی شرعی اسٹیٹ کا کام ہے۔
جہاں قوانین اسلامی کا اجراءمسلم ہو۔
اگر کوئی اسٹیٹ اسلامی ہونے کے دعویٰ کے ساتھ حدود اللہ کو قائم نہیں کرتی تو وہ عنداللہ سخت مجرم ہے۔
زانی مرد غیرشادی شدہ کی حدود ہے جو یہاں مذکور ہوئی۔
رجم کے لیے آخرمیں خلیفہ وقت کا حکم ضروری ہوگا۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2724