الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح : «كِتَابُ الطَّهَارَةِ» کتاب، کتب سے مشتق ہے جس کے معنی جمع کرنے اور ملانے کے ہیں...
لغوی تشریح:
«كِتَابُ الطَّهَارَةِ» کتاب، کتب سے مشتق ہے جس کے معنی جمع کرنے اور ملانے کے ہیں اور مصنفین کے نزدیک کتاب ان مسائل کے مجموعے کو کہتے ہیں جو مستقل حیثیت کے حامل ہوں چاہے وہ کئی انواع، یعنی مختلف ابواب پر مشتمل ہوں یا نہ ہوں۔ اور طہارت، پلیدی یا ناپاکی کے ازالے کو کہتے ہیں۔
«بَابُ الْمِيَاهِ» ایک ہی مسئلہ یا ایک ہی نوع سے متعلق مستقل حیثیت کے حامل مسائل کو باب سے تعبیر کرتے ہیں۔ اور «مِيَاهِ: ماء» کی جمع ہے۔ اس کی تصغیر «مُوَیْه» آتی ہے۔ بدوی عربوں نے اس کی صورت بگاڑ کر «مُویَه» کر دی ہے۔ (مصنف) اس کو جمع اس بنا پر لائے ہیں کہ اس باب میں کنوئیں، دریا، سمندر، چشمے اور باران رحمت کے پانی کا ذکر کریں گے۔
«عن ابي هريرةَ» یہ جار مجرور محذوف کے متعلق ہیں جو «رُوِيَ» یا «مَروِيٌ» وغیرہ ہو سکتا ہے اور «فِي البَحرِ» کا مطلب ہے: دریا و سمندر کا کیا حکم ہے۔
«الطَّهُورُ» ”طا“ پر فتحہ ہے اور اس سے وہ چیز مراد ہے جس کے ساتھ طہارت حاصل کی جاتی ہے اور یہ «مُطَھّر» (پاک کرنے والا) کے معنی میں ہو گا۔ دریا اور سمندر کا پانی بذات خود پاک بھی ہے اور پاک کرنے والا بھی ہے۔
«الْحِلُّ» ”حا“ کے کسرہ اور ”لام“ کی تشدید کے ساتھ ہے۔ اس کے معنی ہیں: حلال۔
«مَيْتَتُهُ» سے وہ جانور مراد ہیں جو پانی ہی میں زندہ رہ سکیں۔ یہ مطلق نہیں ہے اور اس سے وہ جانور مراد نہیں جو پانی کے باہر بھی زندہ رہ سکتے ہوں۔
فوائد ومسائل:
➊ یہ حدیث دراصل ایک سائل کے سوال کے جواب میں ارشاد فرمائی گئی ہے جسے امام مالک رحمہ اللہ وغیرہ نے یوں روایت کیا ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم سمندر میں سفر کرتے ہیں، ہمارے ساتھ تھوڑا بہت پانی ہوتا ہے، اگر ہم اس سے وضو کریں تو پیاسے رہ جاتے ہیں، تو کیا ہم سمندر کے پانی سے وضو کر سکتے ہیں؟ تو اس کے جواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ پانی پاک ہے۔“ [الموطأ، يحييٰ: 1، 22، و سنن ابي داؤد، الطهارة، باب الوضوء بماء البحر، حديث: 83]
➋ یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ سمندری پانی مطلقاً پاک ہے، اس میں کسی قسم کی تفصیل اور تقسیم نہیں ہے، نیز یہ کہ سمندری جانور بھی حلال ہیں، خواہ وہ کسی بھی شکل کے ہوں۔ امام مالک، امام شافعی اور امام احمد رحمہ اللہ علیہم کی یہی رائے ہے البتہ امام ابوحنیفہ رحمه الله سمندری جانوروں میں سے صرف مچھلی کو حلال سمجھتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سائل کو سمندری پانی کی حلت کے ساتھ ساتھ بغیر سائل کے دریافت کیے، اس میں طبعی موت مرے ہوئے جانور کی حلت بھی مزید بتا دی، اس لیے کہ جو آدمی سمندری پانی کی حلت کے متعلق شک میں مبتلا ہو سکتا ہے تو وہ اس میں مرے ہوئے جانور کی حلت کے بارے میں اس سے کہیں زیادہ شک و شبہ میں پڑ سکتا ہے کہ سمندر میں سفر کرنے والا اس صورتحال میں مبتلا ہو سکتا ہے، لہٰذا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جواب حکمت ودانائی اور شفقت پر مبنی ہے۔
➌ یہ سائل کون تھا؟ اس کے بارے میں مختلف اقوال ہیں۔ بعض نے اس کا نام عبداللہ مدلجی رضی اللہ عنہ کہا ہے اور بعض نے عبد العرکی رضی اللہ عنہ کہا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ عبید العرکی رضی اللہ عنہ تھا اور عَرَكِي (”عین“ اور ”را“ دونوں پر فتحہ ہے۔) «صیاد السمک» مچھلیاں پکڑنے والے کو کہتے ہیں، یعنی مچھیرا، پھر مچھلیاں پکڑنے کی مناسبت سے اس لفظ کا اطلاق ملاحوں، یعنی کشتی بانوں پر بھی کر دیا جاتا ہے اگرچہ ان کا اصل نام «عَرَك» نہیں ہے۔
➍ اس حدیث سے ثابت ہوا کہ سمندری پانی پاک ہے۔ اس سے وضو کرنا اور اسے (صاف کر کے) اپنے استعمال میں لانا صحیح ہے۔
➎ اسی طرح یہ بھی ثابت ہوا کہ جو جانور صرف سمندر کے ہیں (سمندر کے باہر زندہ نہیں رہ سکتے) وہ سب حلال ہیں، چاہے سمندر میں مر جائیں یا نکالنے کے بعد مر جائیں۔
➏ نیز سمندر میں سفر کرنا جائز ہے۔
راویٔ حدیث:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ: آپ وہ جلیل القدر صحابی رسول ہیں جن سے سب سے زیادہ احادیث نبویہ ہم تک پہنچی ہیں۔ صاحب ”الاستیعاب“ کی رائے کے مطابق ان کا نام عبداللہ یا عبدالرحمٰن تھا۔ قبیلہ دوس سے تھے۔ خیبر والے سال 6 ہجری میں مشرف بہ اسلام ہوئے اور ہر وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے۔ 78 سال کی عمر پائی اور 59 ہجری میں اس دنیائے فانی سے کوچ کیا اور مدینہ منورہ کے بقیع الغرقد (جنت البقیع) نامی قبرستان میں دفن کیے گئے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت میں مفتی کے فرائض انجام دیتے رہے اور مروان کی جانب سے مدینے کے گورنر بھی رہے۔ ان سے کم و بیش (5384) احادیث مروی ہیں اور ان سے احادیث بیان کرنے والوں کی تعداد (800) سے زائد ہے۔ «والله اعلم»

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 1