🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: آپ ﷺ نے اس لڑکی کا بیان جو سر کے اشارے سے تھا‘ شہادت میں قبول کیا...
حدیث حاشیہ:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لڑکی کا بیان جو سر کے اشارے سے تھا‘ شہادت میں قبول کیا اور یہودی کی گرفتاری کا حکم دیا گو قصاص کا حکم صرف شہادت کی بنا پر نہیں دیا گیا بلکہ یہودی کے اقبال جرم پر لہذا ایسے مظلوم کے سر کے اشارے سے بھی اہل قانون نے موت کے وقت کی شہادت کو معتبر قراردیا ہے کیونکہ آدمی مرتے وقت اکثر سچ ہی کہتا ہے اور جھوٹ سے پرہیز کرتا ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2746