🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: پچھلی حدیث میں پہلے آپ نے قریش کے کل لوگوں کو مخاطب کیا جو خاص آپ کی...
حدیث حاشیہ:
پچھلی حدیث میں پہلے آپ نے قریش کے کل لوگوں کو مخاطب کیا جو خاص آپ کی قوم کے لوگ تھے۔
پھر عبد مناف اپنے چوتھے داداکی اولاد کو۔
پھر خاص اپنے چچا اور پھوپھی یعنی دادا کی اولاد کو پھر خاص اپنی اولاد کو۔
اس حدیث سے امام بخاری ؒ نے یہ نکالا کہ قرابت والوں میں عورتیں داخل ہیں۔
کیونکہ حضرت صفیہ ؓ اپنی پھوپھی کو بھی آپ نے مخاطب کیا اور بچے بھی اس لئے کہ حضرت فاطمہ ؓ جب یہ آیت اتری کم سن بچی تھیں‘ آپ نے ان کو بھی مخاطب فرمایا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2753