مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ترجمہ باب اس سے نکلا کہ ابو طلحہ نے آنحضرت ﷺ کو وکیل کیا تھا‘ آپ ﷺ...
حدیث حاشیہ:
ترجمہ باب اس سے نکلا کہ ابو طلحہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو وکیل کیا تھا‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا صدقہ قبول فرما کر پھر ان ہی کو واپس کر دیا اور فرمایا کہ اسے اپنے اقرباءمیں تقسیم کردو۔
حضرت حسان ؓ نے اپنا حصہ حضرت معاویہ ؓ کے ہاتھ بیچ ڈالا تھا جب لوگوں نے اعتراض کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں کھجور کا ایک صاع روپیوں کے ایک صاع کے بدل کیوں نہ بیچوں، یعنی ایسی قیمت پھر کہا ں ملے گی گویا کھجور چاندی کے ہم وزن بک رہی ہے۔
کہتے ہیں صرف حسانؓ کا حصہ اس باغ میں حضرت معاویہ ؓنے ایک لاکھ درہم میں خریدا۔
چونکہ ابو طلحہ نے یہ باغ معین لوگو ں پر وقف کیا تھا لہذا ان کو اپنا حصہ بیچنا درست ہوا۔
بعضوں نے کہا ابو طلحہ ؓنے ان لوگوں پر وقف کرتے وقت یہ شرط لگادی تھی کہ اگران کو حاجت ہو تو بیچ سکتے ہیں ورنہ مال وقف کی بیع درست نہیں قصر بن حدیلہ کی تفصیل حافظ صاحب یوں فرماتے ہیں۔
وأما قصر بني حدیلة وھو بالمھملة مصغر ووھم من قاله بالجیم فنسب إلیھم القصر بسبب المجاورة و إلا فالذي بناہ ھو معاویة بن أبي سفیان و بنو حدیلة بالمھملة مصغر بطن من الأنصار وھم بنو معاویة بن عمرو بن مالك النجار وکانوا بتلك البقعة فعرفت بھم فلما اشتری معاویة حصة حسان بنی فیھا هذا القصر فعرفت بقصر بني حدیلة ذکر ذلك عمرو بن شیبة وغیرہ في أخبار المدینة ملکھم الحدیقة المذکورة ولم یفقھا علیھم اذلو وقفھا ما ساغ لحسان أن یبیعھا ووقع في أخبار المدینة لمحمد ابن الحسن المخزومي من طریق أبي بکر بن حزم أن ثمن حصة حسان مائة ألف درھم قبضھا من معاویة بن أبي سفیان (خلاصہ فتح الباری)
اور لیکن قصر بنی حدیلہ حائے مہملہ کے ساتھ اور جس نے اسے جیم کے ساتھ نقل کیا یہ اس کا وہم ہے۔
یہ پڑوس کی وجہ سے بنو حدیلہ کی طرف منسوب ہوگیا تھا ورنہ اس کے بنانے والے حضرت معاویہ بن ابی سفیا ن ہیں اور بنو حدیلہ انصار کا ایک قبیلہ ہے۔
یہ بنو معاویہ بن عمر و بن مالک نجار ہیں جو یہاں رہا کرتے تھے پس ان ہی سے یہ منسوب ہوگیا۔
پس جب حضرت معاویہ ؓ نے حضرت حسان ؓ والا حصہ خرید لیا تو وہاں یہ قلعہ بنایا جو قصر بنو حدیلہ کے نام سے موسوم ہوگیا۔
اسے عمرو بن شیبہ وغیرہ نے اخبار المدینہ میں ذکر کیا ہے‘ حضرت حسان نے اپنا حصہ حضرت معاویہ کو بیچ دیا۔
اس سے ثابت ہوا کہ اگر اس کو ان پر وقف کرتے تو اسے حسان فروخت نہیں کرسکتے تھے اور اخبار مدینہ میں ہے کہ حضرت معاویہ ؓ نے حضرت حسان ؓ کو ان کے حصہ کی قیمت ایک لاکھ درھم ادا کی تھی۔
علامہ قسطلانی ؓفرماتے ہیں:
وأجاب آخر بأن أبا طلحة حین وقفھا شرط جواز بیعھم عند الاحتیاج فإن الشرط بھذا الشرط قال بعضھم لجوازہ واللہ أعلم یعنی حضرت ابو طلحہ ؓ نے جب اسے وقف کیا تو حاجت کے وقت ان لوگوں کو بیچنے کی اجازت دے دی تھی اور اس شرط کے ساتھ وقف جائز ہے۔
لفظ حدیلہ کو بعض نے جیم کے ساتھ جدیلہ نقل کیا ہے۔
بعض نے کہا کہ وہ صحیح حاء مضمون کے ساتھ حدیلہ ہے واللّٰہ أعلم۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2758