مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس روایت میں یہ ذکر نہیں ہے کہ حضرت عمر ؓ نے وقف کی یہ شرطیں لکھوادیں...
حدیث حاشیہ:
اس روایت میں یہ ذکر نہیں ہے کہ حضرت عمر ؓ نے وقف کی یہ شرطیں لکھوادیں مگر امام بخاری ؒ نے اس روایت کی طرف اشارہ کیا جس کو ابو داؤد نے نکالا۔
اس میں یوں ہے کہ حضرت عمر ؓ نے یہ شرطیں معیقیب کی قلم سے لکھوادیں جس میں یہ تھا کہ اصل جائداد کو کوئی بیع یا ہبہ نہ کرسکے‘ اسی کو وقف کہتے ہیں۔
ناطے والوں میں مالدار اور نادار سب آگئے توباب کا مقصد نکل آیا (وحیدی)
حضرت عمر ؓ کا یہ واقعہ 7 ھ سے تعلق رکھتا ہے۔
آپ نے شروع میں اس کا متولی حضرت حفصہ ؓ ام المو منین کو بنایا تھااور یہ لکھا تھا کہ ھذا ما کتب عبداللّٰہ عمر أمیر المؤمنین في ثمغ أنه إلی حفصة ما عاشت تنفق ثمرہ حیث أراھا اللّٰہ فإن توفیت فإلی ذوي الرأي من أھلھا وقف نامہ کا متن لکھنے والے معیقیب تھے اور گواہ عبداللہ بن ارقم۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک عہد میں یہ زبانی وقف تھا‘ بعد میں حضرت عمر ؓ نے اپنے عہد حکومت میں اسے باضابطہ تحریر کرادیا (فتح الباري)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2772