مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حافظ ؒنے کہا اس میں حفص بن عمر امام بخاری ؒ کے شیخ سے سہو ہوگیا ہے...
حدیث حاشیہ:
حافظ ؒنے کہا اس میں حفص بن عمر امام بخاری ؒ کے شیخ سے سہو ہوگیا ہے اور صحیح یوں ہے کہ حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ام سلیم کے ایک بھائی یعنی حرام بن ملحان ؓ کو ستر آدمیوں کے ساتھ بنی عامر کی طرف بھیجا تھا۔
یہ ستر آدمی انصار کے قاری تھے اور آپ نے دین کی تعلیم پھیلانے کے لئے قبیلہ بنی عامر کے ہاں بھیجے تھے جن کے لئے خود اس قبیلہ نے درخواست کی لیکن راستے میں بنو سلیم نے دغا کی اور ان غریب قاریوں کو ناحق قتل کردیا۔
بنو سلیم کا سردار عامر بن طفیل تھا۔
لعنت کے سلسلہ میں جن قبائل کا ذکر روایت میں آیا ہے یہ سب بنو سلیم کی شاخیں ہیں۔
آیت جس کا ذکر روایت میں آیا ہے ان آیتوں میں سے ہے جن کی تلاوت منسوخ ہوگئی۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2801