مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یعنی بے تکان چلا ہی جاتا ہے‘ کہیں رکتا یا اڑتا نہیں ہے۔ آنحضرتﷺ رات کے وقت...
حدیث حاشیہ:
یعنی بے تکان چلا ہی جاتا ہے‘ کہیں رکتا یا اڑتا نہیں ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت بنفس نفیس یکہ و تنہا آواز کی طرف تشریف لے گئے اور دشمن کا کچھ بھی ڈر نہ کیا۔
سبحان اللہ شجاعت ایسی‘ سخاوت ایسی‘ حسن و جمال ظاہری ایسا‘ کمالات باطنی ایسے‘ قوت ایسی‘ رحم و کرم ایسا کہ کبھی سائل کو محروم نہیں کیا‘ کبھی کسی سے بدلہ لینا نہیں چاہا‘ جس نے معافی چاہی معاف کردیا۔
عبادت اور خدا ترسی ایسی کہ رات رات بھر نماز پڑھتے پڑھتے پاؤں ورم کر گئے‘ تدبیر اور رائے ایسی کہ چند روز ہی میں عرب کی کایا پلٹ کر رکھ دی‘ بڑے بڑے بہادروں اور اکڑوں کو نیچا دکھا دیا‘ ایسے عظیم پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم پر لاکھوں بار درود و سلام۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2820