🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حدیث میں ذکر کردہ آخری الفاظ أن الأولی قَدْ بَغَوْا عَلَيْنَا کا مطلب یہ کہ یا اللہ!...
حدیث حاشیہ:
حدیث میں ذکر کردہ آخری الفاظ أن الأولی قَدْ بَغَوْا عَلَيْنَا کا مطلب یہ کہ یا اللہ! دشمنوں نے خواہ مخواہ ہمارے خلاف قدم اٹھایا اور ہمارے ساتھ زیادتی کی ہے‘ اس لیے مجبوراً ہم کو ان کے جواب میں میدان میں آنا پڑا ہے۔
اس سے ظاہر ہے کہ اسلامی جنگ مدافعانہ ہوتی ہے جس کا مقصد عظیم فتنہ فساد کو فرو کرکے امن و امان کی فضا پیدا کرنا ہوتا ہے۔
جو لوگ اسلام پر قتل و غارت گری کا الزام لگاتے ہیں وہ حق سے سراسر ناواقفیت کا ثبوت دیتے ہیں۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2837