🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: وہ ستر قاری مبلغین صحابہ ؓ قبائل رعل و ذکوان وغیرہ نے جن کو دھوکا سے شہید...
حدیث حاشیہ:
وہ ستر قاری مبلغین صحابہ ؓ قبائل رعل و ذکوان وغیرہ نے جن کو دھوکا سے شہید کردیا تھا‘ ان میں اولین شہید یہی حضرت حرام بن ملحان ؓ تھے۔
علماء نے ام سلیم کو آپ کی رضاعی خالہ بھی بتلایا ہے۔
امام نووی ؒ فرماتے ہیں علی أنھا کانت محرما له صلی اللہ علیه وسلم واختلفوا في کیفیة ذلك فقال ابن عبدالبر وغیرہ کانت إحدی خالاته صلی اللہ علیہ وسلم من الرضاعة وقال آخرون بل کانت خالة لأبیه أو لجدہ لأن عبدالمطلب کانت أمه من بني النجار (نووی)
یعنی ام سلیم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے محرم تھی بعض لوگوں نے ان کو آپ کی خالہ بتلایا ہے اور رضاعی بھی۔
بعض کہتے ہیں کہ آپ کے والد ماجد یا آپ کے دادا کی خالہ تھیں‘ اس لئے کہ عبدالمطلب کی والدہ ماجدہ بنو نجار سے تھیں۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2844