🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: زندہ قوموں کی عورتوں میں بھی جذبہ آزادی بدرجۂ اتم موجود ہوتا ہے جس کے سہارے وہ...
حدیث حاشیہ:
زندہ قوموں کی عورتوں میں بھی جذبہ آزادی بدرجۂ اتم موجود ہوتا ہے جس کے سہارے وہ بعض دفعہ میدان جنگ میں ایسے کارہائے نمایاں کر گزرتی ہیں کہ ان کو دیکھ کر ساری دنیا حیرت زدہ ہو جاتی ہے جیسا کہ آج کل یہودیوں کے خلاف مجاہدین فلسطین بہت سے مسلمانوں کے مجاہدانہ کارناموں کی شہرت ہے۔
حضرت ام سلیم مشہور صحابیہ ملحان کی بیٹی ہیں جو مالک بن نضر کے نکاح میں تھیں۔
ان ہی کے بطن سے مشہور صحابی حضرت انسؓ پیدا ہوئے۔
مالک بن نضر حالت کفر ہی میں وفات پاگئے تھے۔
بعد میں ان کا نکاح ابو طلحہ سے ہوا۔
ان سے بہت سے صحابہ نے احادیث روایت کی ہیں۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2880