🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: دوسری روایت میں ہے یہاں تک کہ آپ ﷺ کے خراٹے کی آواز سنی۔ ترمذی نے حضرت...
حدیث حاشیہ:
دوسری روایت میں ہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خراٹے کی آواز سنی۔
ترمذی نے حضرت عائشہ ؓ سے نکالا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چوکی پہرہ رکھتے تھے‘ جب یہ آیت اتری ﴿وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ﴾ (المائدة: 67) (اللہ آپؐ کو لوگوں سے محفوظ رکھے گا)
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چوکی پہرہ اٹھا دیا۔
حاکم اور ابن ماجہ نے مرفوعاً نکالا۔
جہاد میں ایک رات چوکی پہرہ دینا ہزار راتوں کی عبادت اور ہزار دنوں کے روزہ سے زیادہ ثواب رکھتا ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2885