🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: وہ بات یہ تھی کہ انصاری جناب رسول کریم ﷺ سے بہت محبت رکھتے اور آ پﷺ...
حدیث حاشیہ:
وہ بات یہ تھی کہ انصاری جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت محبت رکھتے اور آ پ صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت تعظیم کرتے تھے۔
معلوم ہوا جوکوئی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھے اسکی خدمت کرنا عین سعادت ہے۔
بہ ظاہر اس حدیث کی مطابقت ترجمہ باب سے مشکل ہے‘ عینی نے کہا مسلم کی روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ یہ صحبت سفر میں ہوئی اور سفر عام ہے جو جہاد کے سفر کو بھی شامل ہے پس باب سے مطابقت ہو گئی۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2888