مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس سے مدینہ شریف کی حرمت بھی ثابت ہوئی جیسا کہ مکہ شریف کی حرمت ہے‘ مدینہ...
حدیث حاشیہ:
اس سے مدینہ شریف کی حرمت بھی ثابت ہوئی جیسا کہ مکہ شریف کی حرمت ہے‘ مدینہ کے لئے بھی حدود حرم متعین ہیں جن کے اندر وہ سارے کام ناجائز ہیں جو حرم مکہ میں ناجائز ہیں۔
اہلحدیث کا یہی مسلک ہے کہ مدینہ بھی مکہ ہی کی طرح حرام ہے۔
(والتفصیل مقام آخر)
خیبر مدینہ سے شام کی جانب تین منزل پر ایک مقام ہے۔
یہ یہودیوں کی آبادی تھی۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حدیبیہ سے آئے ہوئے ایک ماہ سے کم ہی عرصہ ہوا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے یہودیوں کی سازش کا حال سنا کہ وہ مدینہ پر حملہ کرنے والے ہیں‘ ان ہی کی مدافعت کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیش قدمی فرمائی اور اہل اسلام کو فتح مبین حاصل ہوئی۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2889