مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: جنگ احد میں سب سے زیادہ المناک حادثہ یہ ہوا کہ رسول کریمﷺ کو چوٹیں آئیں اور...
حدیث حاشیہ:
جنگ احد میں سب سے زیادہ المناک حادثہ یہ ہوا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو چوٹیں آئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم زخمی ہوگئے۔
چہرہ کا زخم ابن قمیہ کے ہاتھوں سے ہوا اور دانتوں کا صدمہ عتبہ ابن ابی وقاص کے ہاتھوں سے پہنچا اور خود کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک پر توڑنے والا عبداللہ بن ہشام تھا۔
خود‘ لوہے کا ٹوپ جو سر کی حفاظت کے لئے سر ہی پر پہنا جاتا ہے۔
حدیث سے اس کا پہننا ثابت ہوا۔
جنگ احد کے تفصیلی حالات کتاب المغازی میں آئیں گے‘ إن شاء اللہ۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2911