الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح : «أَعْرَابِيٌّ» اعراب کی جانب منسوب ہونے کی وجہ سے اعرابی کہا گیا ہے، یعنی بادیہ نشین۔...
لغوی تشریح:
«أَعْرَابِيٌّ» اعراب کی جانب منسوب ہونے کی وجہ سے اعرابی کہا گیا ہے، یعنی بادیہ نشین۔ اس کے معنی بدوی اور دیہاتی کے ہیں۔ یہ اعرابی کون تھے؟ بعض نے کہا ہے کہ وہ ذوالخویصرۃ یمانی تھے اور وہ شہری آداب سے ناواقف تھے۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ «معكبر الضبيي» تھے۔
«طَائِفَةِ الْمَسْجِدِ» مسجد کا ایک کونہ یا کنارہ، یعنی مسجد کی ایک جانب۔
«فَزَجَرَهُ النَّاسُ» لوگوں نے اسے ڈانٹا، جھڑکا، سختی سے منع کیا۔
«فَنَهَاهُمْ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم» رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو ڈانٹ ڈپٹ کرنے اور پیشاب رکوانے کی کوشش سے منع فرمایا کیونکہ پیشاب منقطع کرنا ضرر رساں ہے اور بسا اوقات ایسا کرنے سے گردے اور مثانے کا خطرناک مرض لاحق ہو جاتا ہے، نیز اس طرح پیشاب کا منقطع کرنا بدن، لباس اور مسجد کے دوسرے حصوں کو نجس اور گندہ کرنے کا موجب بن سکتا ہے۔
«بِذَنُوبٍ» ”ذال“ کے فتحہ کے ساتھ ہے۔ پانی سے لبالب بھرے ہوئے ڈول کو کہتے ہیں۔
«فَأُهٰرِيقَ» دراصل «أُرِيقَ» تھا، ہمزہ کو ”ہا“ سے بدل کر اس پر مزید ایک ہمزے کا اضافہ کر دیا گیا۔ جس کے معنی ہیں: انڈیل دیا گیا۔
فوائد و مسائل:
➊ امام ترمذی نے بھی سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ روایت اسی طرح بیان کی ہے اور سے حسن صحیح قرار دیا ہے۔ اس حدیث سے یہ بات واضح ہوئی کہ آدمی کا پیشاب ناپاک ہے۔ امت مسلمہ کا اس پر اجماع ہے، نیز یہ مسئلہ بھی ثابت ہوا کہ زمین اگر ناپاک ہو تو پانی سے پاک ہو جاتی ہے، خواہ زمین نرم و سہل ہو یا سخت و صعب۔
➋ اس حدیث سے مسجد کی عظمت اور اس کا احترام، نادان آدمی کے ساتھ نرمی کرنا، سختی اور درشتی نہ کرنا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا حسن خلق، نہایت عمدہ طریقے سے تعلیم دینا اور دوسرے کئی ایک مسائل نمایاں ہیں۔
راویٔ حدیث:
سیدنا انس رضی اللہ عنہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم خاص ہیں۔ ان کو ان کی والدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے آپ کی خدمت کے لیے خدمت گار کے طور پر پیش کر کے سعادت حاصل کی۔ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ تشریف لانے سے لے کر آخری سانس تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمات کرتے رہے۔ ابوحمزہ ان کی کنیت تھی۔ خزرج کے قبیلہ نجار سے ہونے کی وجہ سے نجاری خزرجی کہلاے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں بصرہ کو جائے سکونت بنایا اور وہیں دفن ہوئے۔ آپ نے 91 یا 92 یا 93 ہجری میں وفات پائی جب کہ آپ کی عمر 99 یا 103 سال تھی۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 10