🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اسی لیے نامعقول اور بے ہودی حرکتوں کا جواب یونہی ہونا چاہیے۔ آیت قرآنی ﴿ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ...
حدیث حاشیہ:
اسی لیے نامعقول اور بے ہودی حرکتوں کا جواب یونہی ہونا چاہیے۔
آیت قرآنی ﴿ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ﴾ (فصلت: 34)
کا تقاضا ہے کہ برائی کا جواب بھلائی سے دیا جائے۔
یہودی کی فطرت ہمیشہ سے شرپسند رہی ہے۔
خود اپنے انبیاء کے ساتھ ان کا برتاؤ اچھا نہیں رہا تو اور کسی کی کیا حقیقت ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت میں یہودیوں نے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی تھی‘ یہاں تک کہ ملاقات کے وقت زبان کو توڑ مروڑ کر السلام علیکم کی جگہ السام علیکم کہہ ڈالتے کہ تم پر موت آئے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی اس حرکت پر اطلاع پا کر اتنا ہی کافی سمجھا ''وعلیکم'' یعنی تم پر بھی وہی آئے جو میرے لئے منہ سے نکال رہے ہو۔
اس حدیث سے یہ بھی ظاہر ہو رہا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہود کی اس حرکت کے جواب میں حضرت عائشہؓ کے لعن طعن والے جواب کو پسند نہیں فرمایا بلکہ جو جواب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا‘ اسی کو کافی سمجھا۔
یہ آپ کے کمال اخلاق حسنہ کی دلیل ہے۔
( صلی اللہ علیہ وسلم )
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2935