مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: لفظ توریہ کے معنی یہ کہ کسی بات کو اشارے کنائے سے کہہ دینا کہ صاف طور...
حدیث حاشیہ:
لفظ توریہ کے معنی یہ کہ کسی بات کو اشارے کنائے سے کہہ دینا کہ صاف طور سے کوئی نہ سمجھ سکے۔
ایسا توریہ جنگی مصالح کے لئے جائز ہے۔
لعل الحکمة فیه ماروي عن قوله صلی اللہ علیه وسلم بورك لأمتي في بکورھا یوم الخمیس وکونه صلی اللہ علیه وسلم کان یحب الخروج یوم الخمیس لا یستلزم المواظبة علیه القیام مانع منه وسیأتي بعد باب أنه خرج في بعض أسفارہ یوم السبت ثم أورد المصنف طرفا من حدیث کعب بن مالك الطویل وھو ظاھر فیما ترجم له قال الکرماني کعب ھو ابن مالك الأنصاري أحد الثلاثة الذین خلفوا وصار أعمی وکان له أبناء وکان عبداللہ یقودہ من بین ساتر بنیه (حاشیة بخاري)
یعنی اس میں حکمت یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ میری امت کے لئے جمعرات کے روز صبح سفر کرنے میں برکت رکھی گئی ہے مگر اس سے مواظبت ثابت نہیں ہوتی کیونکہ بعض سفر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہفتے کو بھی شروع فرمائے ہیں۔
حضرت امامؒ یہاں کعب بن مالک کی طویل حدیث لائے ہیں جس سے ترجمۃ الباب ظاہر ہے۔
کعب بن مالک وہی انصاری صحابی ہیں جو تبوک میں پیچھے رہ گئے تھے۔
آپؓ کے کئی لڑکے تھے جن میں سے عبداللہ نامی آپ کا ہاتھ پکڑ کے چلا کرتا تھا۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2947