🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ان ہر دو مردودوں نے آنحضرتﷺ کی صاحبزادی حضرت زینبؓ کو راستے میں بحالت حمل ایسا برچھا...
حدیث حاشیہ:
ان ہر دو مردودوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی حضرت زینبؓ کو راستے میں بحالت حمل ایسا برچھا مارا تھا کہ آپ کا حمل ساقط ہوگیا۔
اس لئے آپ نے پہلے ان کو ملنے پر آگ میں جلانے کا حکم دیا۔
پھر بعد میں قتل کا حکم دیا۔
معلوم ہوا کہ آگ میں جلانا حرام ہے‘ پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رائے سے حکم دیا تھا۔
پھر وحی الٰہی سے اس کو منسوخ فرما دیا۔
قسطلانی نے کہا پسو اور کھٹمل وغیرہ کا بھی آگ میں جلانا مکروہ ہے۔
اور بعض ڈاکوؤں کے لئے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آنکھوں میں گرم سلائیاں ڈالنے کا حکم دیا تھا وہ قصاصاً تھا‘ کیونکہ ان ظالموں نے اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ یہی حرکت کی تھی۔
ارشاد باری ہے ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلَى الْحُرُّ بِالْحُرِّ وَالْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَالْأُنْثَى بِالْأُنْثَى﴾ یعنی قصاص میں آزاد کے بدلے آزاد اور غلام کے بدلے غلام اور عورت کے بدلے عورت قتل کی جائے گی بلکہ آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت توڑے جائیں گے۔
اسی قانون الٰہی کے تحت ان ڈاکوؤں کو یہ سنگین سزا دی گئی تھی۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2954