مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: کیونکہ دوسری حدیث میں ہے «لا طاعةَ لمخلوق في معصيةِ الخالقِ» بڑا بادشاہ حق تعالیٰ ہے‘ اس...
حدیث حاشیہ:
کیونکہ دوسری حدیث میں ہے «لا طاعةَ لمخلوق في معصيةِ الخالقِ» بڑا بادشاہ حق تعالیٰ ہے‘ اس کے حکم کے خلاف میں کسی کا حکم نہ سننا چاہئے۔
اگر کوئی بادشاہ خلاف شرع حکم دے تو اس کو سمجھانا چاہئے۔
ورنہ سب لوگ مل کر ایسے بادشاہ کو معزول کردیں۔
اس حدیث سے ان لوگوں کا بھی رد ہوا جو آیات قرآنی و احادیث نبویہ کے ہوتے ہوئے اپنے اماموں کے قول پر جمے رہتے ہیں۔
اور آیات و احادیث کی غلط تاویلات کرکے ان کو ٹال دیتے ہیں۔
جن کی بہت سی مثالیں علامہ ابن قیمؒ کی کتاب اعلام الموقعین میں دیکھی جاسکتی ہیں۔
بقول حجۃ الہند حضرت شاہ ولی اللھ ؒ ایسے لوگ کیا جواب دیں گے جس دن اللہ کی عدالت عالیہ میں کھڑے ہونا ہوگا۔
قرآن مجید میں جہاں اطاعت والدین کا حکم ہے وہاں صاف موجود ہے کہ اگر ماں باپ شرک کرنے کا حکم دیں تو ان کی اطاعت ہرگز نہ جائے۔
اس حدیث سے تقلید جامد کی جڑ کٹ جاتی ہے۔
کہنے والے نے سچ کہا ہے۔
فاھرب عن التقلید فھو ضلالة أن المقلد في سبیل الھالك یعنی تقلید جامد سے دور رہو یہ بربادی کا راستہ ہے … یہ نقطہ بھی یاد رکھنا ضروری ہے۔
مزید تفصیل کے لئے معیار الحق حضرت شیخ الکل مولانا سید نذیر حسین صاحبؒ محدث دہلوی کا مطالعہ کیا جائے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2955