مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ترجمہ باب اس سے نکلا کہ رسول کریمﷺ نے اونٹنی پر اپنے پیچھے حضرت اسامہ بن زید...
حدیث حاشیہ:
ترجمہ باب اس سے نکلا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹنی پر اپنے پیچھے حضرت اسامہ بن زید ؓ کو بھی بٹھلا رکھا تھا۔
اونٹنی بھی ایک جانور ہے جب اس پر دو آدمیوں کا سوار ہونا ثابت ہوا تو گدھے کو بھی اس پر قیاس کیا جاسکتا ہے۔
حضرت امام بخاری ؒ اس حدیث کو کئی جگہ لائے ہیں اور اس سے بہت سے مسائل کا استنباط فرمایا ہے جیسا کہ اپنے اپنے مقام پر بیان ہوا ہے۔
یہی آپ کے مجتہد مطلق ہونے کی اہم دلیل ہے اور یہ امر روز روشن کی طرح ثابت ہے کہ ایک مجتہد مطلق کے لئے جن شرائط کا ہونا ضروری ہے وہ سب آپ کی ذات گرامی میں بدرجہ اتم پائی جاتی ہیں۔
اللہ سارے مجتہدین کرام کو جزائے خیر دے جنہوں نے خدمت اسلام کے لئے اپنے آپ کو کلیۃً وقف کردیا تھا‘ رضي اللہ عنهم و رضوا عنه۔
حدیث میں لفظ حجبة حاجب کی جمع ہے جو دربان کے لئے بولا جاتا ہے۔
کعبہ شریف کے کلید بردار اور دربان یہی خاندان چلا آرہا ہے۔
علاقہ بھوج کچھ کے تاریخی دورہ از ۲۰ مئی تا ۸ جون ۷۱ء کے دوران اس پارے کی حدیث ۲۹۴۸ اور ۲۹۸۸ تک تسوید و تبیض کی گئی‘ اللہ پاک کی خدمت حدیث کو جملہ برادران شائقین بخاری شریف کے حق میں بطور صدقہ جاریہ قبول فرمائے آمین۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2988