🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: رسول کریمﷺ نے خیبر میں داخل ہوتے وقت نعرہ تکبیر بلند فرمایا‘ اس سے باب کا مطلب...
حدیث حاشیہ:
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر میں داخل ہوتے وقت نعرہ تکبیر بلند فرمایا‘ اس سے باب کا مطلب ثابت ہوا۔
ہر مناسب موقعہ پر شوکت اسلام کے اظہار کے لئے نعرہ تکبیر بلند کرنا اسلامی شعار ہے۔
مگر صد افسوس کہ آج کل کے بیشتر نام نہاد مسلمانوں نے اس پاک نعرہ کی اہمیت گھٹانے کے لئے ”نعرہ رسالت یا رسول اللہ“۔
”نعرہ غوثیہ یا شیخ عبدالقادر جیلانی“ جیسے شرکیہ نعرے ایجاد کرکے شرک و بدعت کا ایسا دروازہ کھول دیا ہے جو تعلیمات اسلام کے سراسر برعکس ہے۔
اللہ ان کو ہدایت نصیب فرمائے۔
ایسے نعرے لگانا شرک کا ارتکاب کرنا ہے جن سے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اولیاء کی بھی نافرمانی ہوتی ہے۔
مگر مسلمان نما مشرکوں نے ان کو محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور محبت اولیاء سے تعبیر کیا ہے جو سراسر شیطانی دھوکا اور ان کے نفس امارہ کا فریب ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2991