🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: قسطلانی ؒنے طبری ؒ سے نقل کیا کہ اس حدیث سے ذکر بالجہر کی کراہیت ثابت ہوئی...
حدیث حاشیہ:
قسطلانی ؒنے طبری ؒ سے نقل کیا کہ اس حدیث سے ذکر بالجہر کی کراہیت ثابت ہوئی اور اکثر سلف صحابہ اور تابعین کا یہی قول ہے۔
میں (مولانا وحید الزمان مرحوم)
کہتا ہوں تحقیق اس باب میں یہ ہے کہ سنت کی پیروی کرنا چاہئے جہاں جہر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے وہاں جہر کرنا بہتر ہے۔
جیسے اذان میں اور باقی مقاموں میں آہستہ ذکر کرنا بہتر ہے۔
بعضوں نے کہا اس حدیث میں جس جہر سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا وہ بہت زور کا جہر ہے جس سے لوگ پریشان ہوں‘ نہ جہر متوسط‘ بالجملہ بہت زور سے نعرے مارنا اور ضربیں لگانا جیسا کہ بعض درویشوں کا معمول ہے‘ سنت کے خلاف ہے اور حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی ان پیروں کی پیروی پر مقدم ہے۔
(وحیدی)
مگر اسلامی شان و شوکت کے اظہار کے لئے جنگ جہاد وغیرہ مواقع پر نعرہ تکبیر بلند کرنا یہ امر دیگر ہے جیسا کہ پیچھے مذکور ہوا۔
روایت میں اللہ کے ساتھ ہونے سے مراد یہ ہے کہ وہ ہر وقت تمہاری ہر بلند اور آہستہ آواز کو سنتا ہے اور تم کو ہر وقت وہ دیکھ رہا ہے۔
وہ اپنی ذات والا صفات سے عرش عظیم پر مستوی ہے۔
مگر اپنے علم اور سمع کے لحاظ سے ہر انسان کے ساتھ ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2992